Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو شکست دے کر ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

ایڈیلیڈ میں ہونے والی ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے  ٹاپ سیڈ اشعب عرفان نے  ملائیشیا کے ڈنکن لی کو شکست دی۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی سیکیورٹی کیلیے ذمہ داریاں پاک فوج کے سپرد

ملائیشین پلیئر کے خلاف اشعب عرفان نے بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی پلیئرز کی جیت کا اسکور 11 ۔ 8، 12 ۔ 10 اور 11 ۔ 9 رہا۔

واضح رہے کہ  ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version