Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔ پی ایم ڈی کی جانب سے الرٹ جاری کر دیاگیا۔

محکمہ موسمیات سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤکے باعث طوفان جنم لے ر ہاہے۔

مزید شدت اختیار کرلینے کے بعد پاکستانی ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کا متعلقہ شعبہ بدلتی صورتحال کو مانیٹر کررہاہے ۔

یہ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور مشرقی سمت میں بڑھنے کے بعد کونکن کے قریب بھارتی ساحل عبورکرنے کاامکان ہے۔

پی ایم ڈی کے مطابق سازگارماحول کی وجہ سے یہ نظام 24 گھنٹوں کے اندر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کی توقع ہے۔ یہ فی الحال شمال کی طرف ٹریک کر رہا ہے۔

بحیرہ عرب

پی ایم ڈی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم اس کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

دریں اثنامحکمہ موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیاہے کہ یہ ڈپریشن سمندری طوفان میں بدل سکتاہے ۔

علاوہ ازیں ماہی گیروں کوکھلے سمندر میں جانے سے گریز اوراحتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version