Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کی پرواز طوفان کی زد میں، حادثے سے بال بال بچ گئی

طوفان بادو باراں، کراچی سے لاہورکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ شدیدبارش اورموسمی خرابی کے سبب علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کو دشواری کاسامناہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطاق لاہور ایئرپورٹ پہنچنے والی 2 پروازوں کو کراچی موڑ دیا گیا۔ طیارے کو شدید جھٹکے لگے،مسافروں  کی چیخیں نکل گئیں۔

مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے،انتہائی نامناسب  موسم پرطیارے کوواپس موڑلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز ایف ایل 842 نئے رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں اگئی۔

پائیلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا،ایئرٹریفک کنٹرول نے کراچی واپس موڑدیا۔

پرواز

علاوہ ازیں  اسلام اباد سے لاہور پہنچنے والی  پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی۔

دریں اثناکراچی کی 2 پروازیں پی کے 305 اور پی اے 405 کی روانگی  تاخیرکاشکارہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version