کیا ایکس سروسز پاکستان میں پھرسے بند ہوگئیں؟۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سروسز متاثر ہونے پر پاکستانی صارفین پریشان ہوگئے۔
مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں یہ ایک تیکنکی مسئلہ تھا جسے ایکس اانتظامیہ نے دور کردیاہے ۔
ہفتے کوایکس کی سروسزصرف پاکستان ہی نہیں بلکہ امریکااوربرطانیہ سمیت متعدد ممالک میں متاثررہیں۔
امریکا،برطانیہ ، کینیڈا،سری لنکااورپاکستان سمیت کئی ممالک میں ہفتہ کے روزایکس سروسزعارضی طورپرمتاثررہیں۔
ہزاروں ایکس صارفین کواپنے اکائونٹس تک رسائی اور بعض کولاگ ان میں دشواری کاسامنارہا۔
بعدازاں امریکی صارفین نے موبائل ایپ اور ویب سائٹ پرایکس پلیٹ فارم کو اطلاع دی۔برطانیہ اوردیگر ممالک کے سیکڑوں صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئیں۔
ایکس انتظامیہ مختلف ممالک کی جانب سے شکایات موصول ہونے پرمتحرک ہوئی۔ تیکنیکی مسائل کے سبب صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتے کی شام تک تمام ممالک کی شکایات دور کردی گئیں۔
دریں اثنا پاکستان میں سروسز متاثر ہونے پرصارفین کو خدشہ لاحق ہوگیاکہ کیا ایکس دوبارہ توبند نہیں ہوگیا؟۔
پاکستانی صارفین ایک دوسرے سے اس حوالے سے پوچھتے رہے کہ دوبارہ سے ایکس پر پابندی لگا دی گئی ہے؟۔
