Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مراد علی شاہ نے پہلگام واقعے سے متعلق کیا بڑا دعویٰ کردیا؟

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہاہے کہ پہلگام واقعہ سوچاسمجھا منصوبہ تھا،پاکستان نے سب سے پہلے مذمت کی۔

آرٹس المنائی فیسٹیول 2025ءمیں اظہارِ خیال کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ہمارے کسی واقعے کی مذمت نہیں کرتا۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ بھارت کا مقصد کچھ اور تھا،ہماری افواج، حکومت اور میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان نے یہ بتادیا کہ بھارت کوئی مہم جوئی کرے گاتو منہ توڑ جواب ملے گا۔ ان کا کہناتھاکہ  بھارتی حملے میں ہمارے معصوم لوگ شہید ہوئے ۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ ہماری افواج نے اس حملے کا بھرپور جواب دیا۔ ان کا کہناتھاکہ افواج پاکستان نے بھارت کے پانچ جہاز گرائے جس میں رافیل بھی شامل تھا۔

دریں اثنا انہوں نے کہاکہ ہمارے آئی ایس پی آر نے جس طرح میڈیا کو سنبھالا قابل ستائش ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہماری افواج کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی شانہ بشانہ تھے۔

مراد علی شاہ نے آرٹس المنائی فیسٹیول 2025ءمیں پرفارم کرنے والے تمام فنکاروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے مزید کہا ہماری پوری قوم بھارت کی جنگ سے اکٹھے ہوئی۔

علا وہ ازیں ان کاکہناتھاکہ 65کی جنگ میں قوم کا جذبے کے بارے میں سنتے تھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہمارے فوجیوں کو خون کی ضرورت تھی ایک بچہ خون دینے چلا گیا۔

مزید براں انہوں نے کہاکہ بچے کوبولا کہ آپکادو کلو وزن کم ہے تو وہ  جیب میں پتھر رکھ کر کہتا ہے اب دے سکتاہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ  ایک جذبہ وہ تھا اور ایک جذبہ 2025میں دیکھا ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ ہماری ایئر فورس نے اس وقت فوری طور پر جواب دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version