Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعزیتی تقریب،سانحہ اے پی ایس خضدارکی یادمیں شمعیں روشن کی گئیں

سانحہ اے پی ایس خضدار کے معصوم شہداکی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تعزیتی تقریب میں بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر شہداء کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔

اس موقع پر بچوں نے دعائیہ کلمات بھی پڑھے ۔شمعیں روشن کر کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بلوچستان پولیس کے دستے نے خصوصی شرکت کی او شہداء کو سلامی دی۔

تعزیتی تقریب

مختلف سیاسی، انتظامی اور سماجی شخصیات بھی اس تعزیتی تقریب میں شریک ہوئیں۔ شرکا نے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور دشمن کی بزدلانہ کارروائی کی شدیدمذمت کی۔

علاوہ ازیں تعزیتی تقریب میں صوبائی وزرا اوراعلیٰ سرکاری افسران بھی موجودتھے۔ اس موقع  پرشرکا کا کہن اتھا کہ ساںحہ خضداربلوچستان کی تاریخ کا ایک اندوہناک باب ہے۔

شرکانےکہاکہ معصوم بچوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ اس طرح کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

دریں اثنا شرکا نے مطالبہ کیا کہ ریاست ایسے دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

مزیدبراں تقریب میں پیغام دیا گیاکہ معصوم شہداء کی قربانی فراموش نہیں کیاجائے گا۔  قوم شہداکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version