مسئلہ فلسطین کے حل اورمشرق وسطیٰ کے پائیدار امن کے لئے سعودیہ نے اسرائیل کو کیا واضح پیغام دیدیا ہے۔
سعودیہ نے مشرق وسطیٰ کے امن اورمسئلہ فلسطین کے حل کیلئےاسرائیلی قبضے کے خاتمے کوناگزیرقراردیدیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی مشیرڈاکٹر منال اقوم عالم کے سامنے کھل کر فلسطین کی حمایت کی ۔ انہوں ںے کہاکہ ایک آزاد، خودمختار اورقابلِ عمل فلسطینی ریاست کاقیام ضروری ہے۔
یہ مؤقف انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کی عالمی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں پیش کیا۔ یہ اجلاس سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ قیادت میں منعقد ہوا۔
سعودی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان نے کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب میں فلسطینی قیادت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کو سراہا۔
ڈاکٹر منال رضوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ فلسطینی ریاست کی حمایت کرے۔ انہوں نے امیدظاہر کی یہ کانفرنس مسئلہ فلسطین کے حل کی بنیاد بنے گی۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیلی قبضے کاخاتمہ اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی وہ واحد راستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قابلِ اعتماد سیاسی منصوبہ وضع کیا جائے جو مسئلے کی جڑوں کو حل کرے۔
ڈاکٹر منال نے عرب امن منصوبے سے سعودی عرب کی وابستگی اور اس کے فعال کردار کو اجاگرکیا۔
اجلاس کے دوران ان 19 ممالک اورتنظیموں نے شرکت کا اعلان کیاہے ۔ ان گروپس کی متوقع سفارشات اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگز بھی دی گئیں۔
اجلاس میں اقوامِ متحدہ کی سیاسی وامن سازی امورکی نائب سیکریٹری جنرل روزماری ڈی کارلو نے بھی شرکت کی۔
رکن ممالک نے مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے سعودی عرب اور فرانس کی کوششوں کو سراہا۔
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے یہ بین الاقوامی کانفرنس 17 سے 20 جون 2025ء کو منعقد کی جائے گی۔
