بھارت خواتین کیلئے انتہائی غیرمحفوظ ملک قراردیدیاگیا۔ 2013 میں سی این این کی رپورٹر کے ساتھ پیش آنے والاہراسانی کا واقعہ پھرسے سوشل میڈیا پھراٹھ گیا۔
اس حوالے سے ایک ٹک ٹاک ویڈیوشیئرکی گئی ہے جس میں متاثرہ سی این این رپورٹرکے تاثرات واضح ہیں۔
رپورٹرسارہ سندرنے بتایاکہ ممبئی میں ایک گروپ نے انہیں براہ راست رپورٹنگ کے دوران ہراساں کیا۔ سی سی این رپورٹرنے کہا کہ یہ واقعہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے میرے لئے حیران کن تھا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت خواتین کےلئے انتہائی غیرمحفوظ ملک ہے۔ جہاں خواتین کو بسوں ،ٹرینوں اورعوامی مقاما ت پر کھلے عام ہراسانی کا سامنارہتاہے۔
ویڈیو میں بھارت میں رپورٹنگ کرنے والے ایک اوررپورٹراوربلاگرسنی ہنڈل کے تاثرات بھی واضح ہیں۔ سنی ہنڈل نے کہاکہ بھارت میں کھلے عام ہراسانی کے واقعات عام ہوچکے۔
ان کا کہناتھاکہ میراخیال ہے کہ بھارتی مردوں کواپنی حدود کاادراک نہیں۔ سنی ہنڈل نے کہاکہ بھارتی مردنہیں جانتے کہ خواتین کی عزت کس طرح کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی شہری ایک مہذیب معاشرے کے اقدار اورحدود و قیود سے نابلدمعلوم ہوتے ہیں ۔
Shocking — there was a r@pe attempt on a CNN reporter during a live TV show in India when the lights went out. I’m honestly shocked. If a woman isn’t safe even while presenting live on air, then who is? pic.twitter.com/7vTVN01MFk
— Julia Kendrick (@JuKrick) May 25, 2025
دریں اثنا یہ ویڈیو کب کی ہے ؟ اس بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی۔ البتہ ہراسانی کایہ واقعہ 2013 میں ممبئی میں پیش آیاتھا۔
واضح رہے کہ 2013 میں پیش آنے والے ہراسانی کے اس واقعے سے بھارت کوعالمی ہزیمت اٹھانی پڑی تھی۔
علاوہ ازیں متاثرہ خاتون رپورٹرکی زیرگردش ویڈیوکب کی ہے یہ تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔
تاہم بھارتی سوشل میڈیا صارفین اس معاملے کو دوبارہ سوشل میڈیا پر اٹھانے جانے پرسیخ پا ہیں ۔




















