آئندہ بجٹ کیلئے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کااجلاس کیوں ملتوی ہوگیا؟۔وجہ سامنے آگئی۔ اجلاس کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کےوفاقی ترقیاتی بجٹ کی سفارشات تیارکی جائیں گیں۔ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آئندہ مالی سال کا سالانہ معاشی پلان تجویز کرے گا۔
اجلاس میں رواں مالی سال کےوفاقی ترقیاتی بجٹ اورسالانہ معاشی پلان کا جائزہ لیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کاحتمی فیصلہ کرنے میں حکومت کو مشکلات کاسامناہے۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام سمیت دیگر بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھایا تھا۔
ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ 500 ترقیاتی منصوبوں میں اکثریت انفرا اسٹرکچر کے منصوبے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے500ترقیاتی منصوبوں پر وزارت منصوبہ بندی سے تفصیلات طلب کی ہیں۔
وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کے درمیان اب تک ہدف کاتعین نہیں ہوسکا۔
