تیسرے اور آخری مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین لاہور پہنچ گئے۔
تیسرے مرحلے میں آنے والے آٹھ رکنی دستے میں لٹن داس، شرف السلام، نجم الحسین، محمد توحید ہریدوئے سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں سیلاب متاثرین کےلیے پاکستانی طلبہ کا بڑا عطیہ
واضح رہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس کی صورت میں پاکستان پہنچاہے۔ دوسرے مرحلے میں نزید حسن ، شمیم حسین،جاکر علی اور مہدی حسن پاکستان پہنچے تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
