Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حج 2025: بچوں کے حج پر جانے پر پابندی برقرار

سعودی عرب نے رواں برس بھی بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پالیسی ابتدائی طور پر فروری 2025 میں جاری کی گئی تھی اور اس پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، یہ فیصلہ حج کے دوران شدید رش اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 40 سال صفائی کرکے پیسے جمع کرنے والا انڈونیشیا کا بزرگ جوڑافریضہ حج کی ادائیگی کیلیے حجاز مقدس پہنچ گیا

حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور ہجوم کے دوران کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے یہ قدم ناگزیر تھا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ حج ایک بڑی عالمی عبادت ہے، جس میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں، اور اس دوران بچوں کے لیے درکار مخصوص سہولیات اور تحفظ کی فراہمی انتہائی مشکل ہو جاتی ہے۔ اسی بنا پر کم عمر بچوں کے حج میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کو رواں برس 10 ہزار افراد کا اضافی حج کوٹہ ملنے کے باوجود پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔

اس صورت حال نے کئی امیدواروں کو مایوس کیا ہے، جنہوں نے حج کی تیاری مکمل کر رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں