بینک سے 25 لاکھ روپے نکال کرنکلنے والا شہری لٹ گیا۔ بول نیوزنے فوٹیج حاصل کرلی۔ بینکوں سے رقم نکالنے والے شہری ہوجائیں ہوشیار!۔
قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے بھی بینکوں رقم نکوالنے والے ڈاکوؤں کا اہم ہدف بن گئے۔ شہر میں دندناتے ڈاکوؤں کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔
پرانی سبزی کے قریب شہری سے 25 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ دن دہاڑے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوزنے حاصل کرلی.
فوٹیج میں 2موٹر سائیکل پرسوار3 ڈاکوؤں کوشہری کے پیچھے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری نے خطرے کو محسوس کیا اور ڈاکوؤں کو موٹر سائیکل سمیت گرا دیا۔
مزید پڑھیں : شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، فوٹیج سامنے آگئی
تاہم ملزمان نے شہری کوتشدد کا نشانہ بنایا اور 25 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری عمر کی مدعیت میں پی آئی بی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیاگیا۔
دریں اثنا عید قربان قریب آتے ہی شہر میں ڈاکوؤں کی وارداتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔ بینکوں اور اے ٹی ایمز سے رقوم نکوانے والے شہری اہم ہدف بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ہرسال عید قربان پر کراچی کے شہریوں کا لٹ جانا معمول بن چکاہے ۔
علاوہ ازیں شہریوں نے قانون نافذکرنے والے اداروں سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
