چین کے ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 5 افرادہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے ۔یہ دھماکا شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کے ورکشاپ میں ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں دھوئیں بادل اٹھتے دیکھے گئے جبکہ قریبی عارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ چینی سرکاری ٹی وی کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ فائر بریگیڈحکام اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل، ہائمیل گروپ کی ملکیت ہے۔جومعروف صنعتی کمپنی ہے۔ دھماکے کی خبر کے بعد ہائمیل مکینیکل کے حصص میں تقریباً 4 فیصد کمی دیکھی گئی۔
دریں اثنا کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ادارہ 2019 میں قائم ہوا۔ اور 46 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ جہاں 300 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔
مزید براں یہ ادارہ زرعی ادویہ، فارماسیوٹیکلزاورکیمیکل انٹرمیڈیٹس تیار کرتاہے۔
چینی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری موقف تاحال سامنے نہیں آیاہے ۔
مگرایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت اور دیگر متعلقہ سرکاری ادارے جائے وقوع پر موجودہیں ۔




















