Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذات پات میں تقسیم بھارتی معاشرہ اورمودی کی ناانصافیاں!راہول گاندھی نے پھر آئینہ دکھادیا

ذات پات میں تقسیم بھارتی معاشرہ اور مودی سرکارکی کھلی ناانصافیاں! راہول گاندھی نے پھرآئینہ دکھادیا۔

کانگریس رہنما نے طلبا سے گفتگوکرتے ہوئے ناانصافی پر مبنی مودی پالیسوں کا بھانڈا پھوڑدیا۔ راہول گاندھی نے ناہموار بھارتی معاشرے کی بدنمائی کا بھی اعتراف کیا۔

انہوں نے ذات پات میں تقسیم بھارتی معاشرے اور مودی سرکارکی ناانصافیوں پر کھل کر بات کی ۔

راہول گاندھی نے کہاکہ تیلنگانا میں ہم نے چیک کیا کہ سرکاری ٹھیکے کس کو جاتے ہیں؟ ۔ ان کا کہنا تھا ایک بھی ٹھیکہ دلتوں، آدی واسیوں، شودر یا دیگرنچلی ذات کے لوگوں کو نہیں جاتا۔

مزید پڑھیں : راہول گاندھی نے جے شنکر کو’’ جے جے ‘‘ کہہ دیا، گودی میڈیا پیچھے پڑگیا

کانگریس رہنما نے نچلی ذات کے طلباسے سوال کیا کہ اس صورتحال میں آپ لوگ کس طرح سیاست کرسکیں گے؟

ذات پات میں تقسیم بھارتی معاشرے کے ساتھ ساتھ راہول گاندھی نے بھارتی تعلیمی نظام پر بھی شدید تنقیدکی۔

مزید براں کانگریس رہنماکاکہناتھاکہ میں بھی اسی تعلیمی نظام سے نکلا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس نظام میں دلتوں،آدی واسیوں یا دیگر نچلی ذاتوں کی تاریخ کہیں نہیں پڑھائی جاتی۔

انہوں نے کہاکہ 80 فیصد تاریخی حقائق بھارتی کتب میں کہیں نہیں ملتی ۔ اس کی وجہ کیاہے ؟۔ ان کا کہناتھاکہ دلتوں اوردیگر نچلی ذاتوں کوبھارت میں عزت دی ہی نہیں جاتی ۔

واضح رہے کہ کانگریس رہنما مودی حکومت کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ سب باتیں نچلی ذات کے طلبہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ ذات پات میں تقسیم ہندو معاشرے کی کمزوریوں کا کھل کراعتراف بھی کیا۔

دریں اثنا بھارتی انتہاپسنداورگودی میڈیا نے سخت تنقید کرنے والے کانگریس رہنما کوہدف بنا رکھاہے۔ بھارت میں سیاسی کشیدگی اور تناؤمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version