Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناقابل تسخیرپاکستان علاقائی امن کی ضمانت ہے،صدر،وزیراعظم کی یوم تکبیرکی مبارکباد

صدرزرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیرپرپوری قوم کومبارکبادپیش کی ہے۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہاہے کہ ناقابل تسخیرپاکستان سلامتی اورعلاقائی امن کی ضمانت ہے۔

صدرمملکت نے کہاکہ آج کے دن  ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کامظاہرہ کیا،تزویراتی دفاعی طاقت حاصل کی۔  ہم ملکی خودمختاری، آزادی ، علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں۔

انہوں نے شہیدبھٹو،سائنسدانوں،انجینئرزاورسول وفوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدرمملکت نے کہاکہ شہید ذوالفقاربھٹونے ایٹمی پروگرام کی بنیادرکھی ۔ شہیدبے نظیر بھٹو کی سرپرستی میں ہماراایٹمی پروگرام مزید آگے بڑھااورمضبوط ہوا۔

مزیدبراں صدرمملکت کاکہناتھاکہ ایٹمی طاقت بننامحض ہماری تکنیکی ترقی کامظہرنہیں تھا۔ بلکہ ایٹمی طاقت کا حصول قوت کے ذریعے امن قائم رکھنے کا دانشمندانہ فیصلہ تھا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ میں آج کے دن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔  دِل کی گہرائیوں سے پوری قوم، اور پاکستان سے محبت کرنے والوں ک یومِ تکبیر کی مبارک دیتاہوں۔

انہوں نے کہاکہ آج  ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ہیں، الحمدللہ ۔  پاکستان ‘یومِ تکبیر’اِس مرتبہ ایک اہم اور تاریخی موقع پر منارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں  پاکستان معرکہ حق میں سرخرواورفتح یاب ہوا۔  فتح مبین سے سرشار قوم کے لئے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم رب ِعظیم کے حضور  سجدہ شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیشہ خصوصی کرم فرمایا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مئی 1998 کو میرے قائدنوازشریف نے قوم کی امنگوں اورقومی مفادات کی ترجمانی کی۔

انہوں نے کہاکہ قوم ،ذوالفقاربھٹو سے لے کر نواز شریف تک ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی.

علاوہ ازیں وزیراعظم نے ذوالفقارعلی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور دیگرکوسلام پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ یوم تکبیراتحاد اوراپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ہے ۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم تکبیرجوش و جزبے کے ساتھ منایاجارہاہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version