Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پینشنرز کیلئے بُری خبر !بجٹ میں تنخواہیں کتنے فیصد بڑھنے والی ہیں ؟

 پینشنرز کیلئے بُری خبر ! بجٹ میں تنخواہیں کتنے فیصد بڑھنے والی ہیں ؟۔ تفصیلات سامنے آگئیں۔

وفافی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کے لئے حکومت آئی ایم ایف کے گرین سگنل کی منتظر ہے ۔

تاہم پیشنزز پر ٹیکس کے نفاذ کی شرط کی وجہ حکومت مشکلات کا شکارہے ۔ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ اس اقدام کے سبب شدید مخالفت کا سامنا ہوسکتاہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

مزید براں آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ تنخواہ دارطبقے کوریلیف کیلئے بڑے پینشنرز پرٹیکس لگایاجائے۔ وفاقی حکومت تاحال آئی ایم ایف کے گرین سگنل کی منتظر ہے ۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف کی جانب سے غیر ضروری سبسڈیز بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے ۔ سرکاری امور میں آئی ایم کے چندمطالبات نے حکومت کو مشکل میں ڈال رکھاہے۔

بڑے پینشنرز پر ٹیک لاگو کیے جانے بعد شدید ردعمل سامنے آسکتاہے۔ اب دیکھنا یہ ہے موجودہ حکومت اس مشکل صورتحال کا کیاحل نکالتی ہے ۔

دریں اثنا آئی ایم ایف کی جانب سے دفاعی بجٹ میں اضافے پر کوئی اعتراض نہیں کیاگیاہے ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version