Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرانسیسی فوج کے ترجمان نے رافیل گرانے کے سوال پرپہلوبدل لیا،گول مول جواب

فرانسیسی فوج کے ترجمان رافیل طیارے گرانے کے سوال پرپریشان ہوگئے۔ گول مول جواب دے کرجان چھڑالی۔

بھارت کو دنیا بھر میں رافیل طیارے گرائے جانے پر شدیدشرمندگی کاسامناہے۔ اس سلسلے میں دنیابھر سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔

ایساہی سوال فرانسیسی فوج کے ترجمان سے اس وقت ہوا جب وہ معمول کی بریفنگ پر تھے۔ اس دوران ان سے پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیارے گرانے سے متعلق سوال کیاگیا۔

سوال سنتے ہی  ترجمان نے پہلو بدل لیااورگول مول جواب دے کرجان چھڑانے کی کوشش کی۔

مگر پھر بلآخرانہوں نے کہاکہ رافیل گرائے جانے کے حوالے سے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہیں۔  انہوں نے کہاکہ فرانس رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہاہے۔

فرانسیسی فوج کے ترجمان

انہوں نے اعتراف کیاکہ رافیل گرائے جانے کایہ پہلاواقعہ ہے،ہم کارکردگی اورمختلف پہلوؤں کاجائزہ لے رہے ہیں۔

مزید براں یہ کہ بریفنگ میں غیر متوقع سوال پر فرانسیسی فوج کے ترجمان پہلے تو پریشان ہوگئے۔ انہوں نے پہلو بدل لیا اور پھرسوال کاگول مول انداز میں جواب دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں 4رافیل سمیت6 طیارے گرائے گئے تھے۔

بعد ازاں پریس بریفنگ میں بھی بتایاگیاتھا کہ رافیل سمیت 6 جنگی جہاز مار گرائے  گئے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے بھی آزربائیجان میں تقریب کے دوران رافیل گرانے کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ خبریں