Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی آڈیٹوریم میں’’ہلال ٹاکس‘‘ کااہتمام،فیلڈمارشل عاصم منیرکااہم خطاب

آرمی آڈیٹوریم میں’’ہلال ٹاکس‘‘ کااہتمام کیاگیا۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے وائس چانسلرز،اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پرفیلڈمارشل سید عاصم منیرنے اہم خطاب کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تعلیمی نظام میں تحقیقی شعبے کو فروغ دینے کے عزم کااعادہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی بیانیے کے فروغ میں تعلیمی اداروں کاکردارانتہائی اہم ہے۔

یہ بات انہوں نے آرمی آڈیٹوریم میں ’’ہلال ٹاکس‘‘ کے شرکاء سے خطاب میں کی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کوہم آہنگی، استحکام،امن اورترقی کے قومی بیانیے کوفروغ دیناچاہیے۔

فیلڈمارشل نے تحقیق کے میدان سمیت اعلیٰ تعلیم میں درپیش چیلنجزکوتسلیم کیا۔ ساتھ ہی  تعلیمی ماحول کوبہتر بنانے اور جدید تحقیق کو فروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا۔

ایک واضح سوال وجواب کے سیشن کے بعد شرکا نے ‘ہلال ٹاکس’ کے ادارے کی تعریف کی۔ شرکا نے اعتماد کااظہار کیا کہ اس طرح کے اقدامات تحقیق اوراختراع کی راہیں کھولیں گے۔

شرکاکاکہناتھاکہ مسلسل بات چیت سے آہستہ آہستہ قومی ہم آہنگی کومضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیاجاسکتاہے۔

فورم محفوظ اورخوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔

واضح رہے کہ مختلف عالمی،علاقائی اورقومی مسائل پرانٹرایکٹوسیشنزاور گروپ ڈسکشنز پرمحیط ’’ہلال ٹاکس‘‘ کا مقصد پاکستان کی اکیڈمک کمیونٹی کے اراکین کے درمیان نقطہ نظرکے اشتراک کیلیے ایک فورم کے طورپرکام کرناہے۔

’’ہلال ٹاکس‘‘کیلئے فورم نے وائس چانسلرز پرمشتمل تعلیمی اداروں کے تقریباً 1800 اراکین کومدعوکیا۔

جس کا مقصداختراع، تحقیق اورتاثرات کو متاثر کرنے کے ذریعے قومی ترقی میں تعلیمی اداروں کے اہم کردارکااعتراف ہے۔

پاکستان بھرکے تعلیمی اداروں کے سربراہان شعبہ جات،سینئرفیکلٹی ممبران، پرنسپلزاورطلباء جن میں سے اکثریت نے ورچوئل میڈیم کے ذریعے مذاکرات میں حصہ لیا۔

بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور جی بی کے جنوبی اضلاع سے شرکت پر خصوصی زور دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version