Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران نے یورینیم افزودگی اور ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بڑااعلان کردیا

ایران نے یورینیم افزودگی اورایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بڑااعلان کردیا، یوررینیم کی فزودگی بنیادی ضرورتوں میں شامل قرار دے دیا۔

ایران نے یورینیم افزودگی اورایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بڑااعلان کردیا۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے  کہاکہ یوررینیم کی فزودگی بنیادی ضرورتوں میں شامل ہے۔

انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق موقف کو دہرایا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ایٹمی اسلحے کے حصول کو مسترد کرتا ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران امریکا کے درمیان جوہری معاملے پرمذاکرات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ایران پر حملے سے خبردار کردیا

عراقچی نے کہااگر مسئلہ ایٹمی ہتھیار ہیں، تو ہاں،ہم بھی انھیں نا قابل قبول سمجھتے ہی۔ ان کاکہنا تھا کہ اس نکتے پر ہمارا اور ان کا اتفاق ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کوترک کرنے کے پابندہیں،مگرانھوں نے کبھی وعدوں کوپورانہیں کیا۔

عراقچی نے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں مکمل طور پر پُر امن نوعیت کی ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ مغربی خدشات کو ایرانی عوام کے قانونی حقوق سلب کرنے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔

مزید براں انہوں نے کہاکہ افزودگی کا حق، تسلط کے انکار کے اصول سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اورامریکہ کے درمیان اپریل سے اب تک مذاکرات کے 5دور ہو چکے ہیں۔  دونوں فریقوں نے پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔

اگرچہ یورینیم کی افزودگی کی ایرانی صلاحیت کے حوالے سے اختلافات بدستورموجودہیں۔

متعلقہ خبریں