Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی جنرل کے اعتراف نے آپریشن سندورکا جنازہ نکال دیا،اپوزیشن مودی پرشدیدبرہم

بھارتی جنرل کے انٹرویو نے مودی کے آپریشن سندور کا جنازہ نکال دیا۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔

ٹیلنگاناکے وزیراتھم کماررادھے نے کہاکہ سی ڈی ایس انیل چوہان نے طیارے گرائے جانے کی تصدیق کردی ہے ۔

انہوں نے کہاگانگریس رہنما راہول گاندھی کوطیاروں سے متعلق سوال کرنے پر شدید تنقید کانشانہ بنایاگیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ مودی سرکارحقائق چھپاتی رہی اور اب سی ڈی ایس نے اس کااعتراف کرلیاہے۔ اپوزیشن آپریشن سندور کے حوالے سے حقائق چھپانے پر سوال اٹھاتی رہی ہے۔

اتھم کمار رادھے نے سوال کیاکہ امریکی صدرٹرمپ نے سیز فائرکا اعلان پہلے کیوں کیا؟ ۔ ان کاکہناتھاکہ بہت سے حقائق ہیں جن پر سے پردہ اٹھایا جانا ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ایئر چیف امرپریت سنگھ بھی دفاعی معاہدوں پر سوال اٹھاچکے ہیں۔

اب  بھارتی جنرل کے اعتراف نے مودی سرکار کے آپریشن سندور کاجنازہ نکال دیاہے۔

بھارت کو ہر محاذپر شدید ہزیمت کا سامنا کرناپڑ رہاہے ۔ مودی سرکار کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ ان پر حقائق چھپانے ہی نہیں بلکہ پہلگام واقعے سے متعلق بھی الزامات لگائے جارہےہیں۔

ایک شوسینا رہنما تو واضح الفاظ میں کہہ چکےہیں کہ پہلگام کے دہشتگردوں کوگجرات میں چھپایاگیاہے۔

متعلقہ خبریں