Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم، عرب وزرائے خارجہ کودورہ مغربی کنارے سے روک دیا

اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پر قائم، عرب وزرائے خارجہ کومغربی کنارے کے دورے روک دیا۔ مصر،اردن، قطر،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزائے خارجہ کومغربی کنارے جاناہے۔

فلسطینی صدرمحمودعباس کی دعوت پر یہ دورہ کل (اتوارکو) ہونا تھا۔  اسرائیل نے دورے سے روک دیاہے۔

5عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کو ترکیہ کے نمائندے اور عرب لیگ سیکریٹری جنرل کے ساتھ پہنچنا تھا۔

جہاں وزرائے خارجہ کی محمود عباس سے ملاقات طے ہے۔ اگر یہ دورہ مکمل ہوجائے تویہ سعودیہ کے کسی وزیرخارجہ کاپہلادورہ مغربی کنارہ ہوگا۔

عرب وزرائے خارجہ نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسے اسرائیل کا غیرسنجیدہ رویہ قرار دیاہے۔

عرب وزارائے خارجہ نے دوریاسیتی حل پر زور دیاہے۔ اس سلسلے میں کہاگیاہے کہ اسرائیل کو سمجھناچاہیے کہ اس کے سوائی حل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیل نے 1967 میں غیر قانونی قبضہ کیاتھا۔

مزید براں اسرائیل نے رواں ہفتے ہی مغربی کنارے پر22 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کااعلان کیاہے۔

متعلقہ خبریں