جنگ بندی کےلئے حماس کے پیش کردہ 3 نکاتی مطالبات کیا ہیں ؟۔ اس سلسلے میں تفصیلات سامنے آگئیں۔
جنگ بندی کے لئے امریکی تجویز کے جواب میں حماس نے 3 نکاتی مطالبات پیش کیے ہیں۔ حماس کی جانب سے اپنا جواب امریکاکو بھیج دیاگیاہے۔
یہ جواب مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو پیش کردیاگیاہے۔
- پہلا مطالبہ : جنگی بندی 2 ماہ کے بجائے مکمل طور پر کی جائے۔
- دوسرامطالبہ: غزہ اور مغربی کنارے کے تمام علاقوں سے اسرائیلی فوج کا انخلاممکن بنایاجائے۔
- تیسرا مطالبہ : انسانی امداد کی بغیر کسی رکاوٹ کے فراہمی یقینی بنائی جائے۔
حماس کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے کہ اس معاہدے کے تحت 10 اسرائیلی یرغمالی رہاکردیے جائیں گے۔
بدلے میں صیہونی ریاست کی جانب سے بھی فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائےگا۔
دریں اثنا حماس کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات پرتاحال اسرائیل کاکوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔
مزید پڑھیں : ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کےلئے آئندہ چند گھنٹوں کو اہم قرار دے دیا
واضح رہے کہ اسرائیل حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کررہا ہے۔
جبکہ فلسطین نے اس مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔ اب امریکی تجویز کے جواب میں حماس نے 3 مطالبات پیش کیے ہیں ۔
دیکھنایہ ہے کہ اس کا اسرائیل کی جانب سے کیا جواب سامنے آتاہے۔
امریکی صدرٹرمپ پرامید ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد طے پاجائےگا۔
