Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کھسیانی بلی کھمبا نوچے ! طیارے تباہ ہونے کی تصدیق پرگورو آریا فسطائیت کا شکار

کھسیانی بلی کھمبا نوچے! کی مصداق گوروآریا نے طیاروں کی تباہی کااعتراف ہی کرلیا۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کارشدید فسطائیت کا شکارہوگئے۔

گورو آریا ہمیشہ ہی پاکستانی دعوے کیخلاف بے منتطق تجزیے پیش کرتے رہے ہیں۔

تاہم اب بھارتی جنرل کے اعتراف کے بعد کھسیانی بلی کھمبا نوچے ! کی مصداق بلآخر بول ہی اٹھے۔

اپنے ایک تجزے میں انہوں نے کہاکہ’’اگر بھارتی جیٹ تباہ ہوبھی گئے تو کیاہوا؟ ہمارا کوئی پائیلٹ مارا نہیں گیا‘‘۔

مزید پڑھیں : پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بنائو، چینی تجزیہ کار کی بھارت کوکھلی وارننگ

انہوں نے کہاکہ ’’توکیاہوااگرہمارے طیارے تباہ ہوبھی گئے،ہمارے لئے ہاتھ کامیل ہے،بھارت امیرملک ہے۔

وہ اپنے تجزیے میں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مصداق بے تکی باتیں کرتے دکھائی دیے۔

میجر گورو آریانے کہا کہ’’میں کہہ رہاہوں 6 نہیں 16 طیارے تباہ ہوئے،زیادہ دکھ تب ہوتاجب کوئی پائیلٹ ماراجاتا‘‘۔

ان کاکہناتھاکہ’’طیارے تباہ ہوگئے توکیاہوا؟ ہمیں کون ساچائینا یاسعودیہ سے پیسے مانگ کرخریدنے ہیں‘‘۔

میجر گورو آریا نے طاقتوربھارتی معیشت کے گھمنڈ میں تجزیہ تودیا مگروہ اپنی فسطائیت چھپا نہ سکے۔

انہوں نے خودکہاکہ ’’میں نے بھارتی جنرل کا انٹرویوپورا نہیں دیکھا‘‘۔ مگر پھر بھی بے منتطق تجزیہ پیش کردیا۔

واضح رہے کہ بھارتی جنرل کے اعتراف کے بعد بھارت کودنیا بھرمیں شدیدہزیمت کا سامنا ہے ۔

علاوہ ازیں شنگریلا کانفرنس میں جنرل ساحرشمشادنے بھی مسئلہ کشمیراٹھادیاجس پربھارتی آگ بگولاہیں۔

تجزیہ کار پاکستان کو سفارتی لحاظ سے بھارت سے زیادہ طاقتور قرار دے رہے ہیں۔

آپریشن سندور کی ناکامی پر دنیا بھرمیں مودی سرکار کو شدید رسوائی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version