Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوکرین کا روسی ایئر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین  نے روسی ایئربیس پر حملہ کرکے  40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ یہ حملہ سائبیرین علاقے میں کیاگیا۔

حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیاروں کو نشانہ بنایاگیاہے۔ یوکرین کا یہ حملہ روسی سرحد کے اندر طویل ترین فاصلے تک کیا جانے والا حملہ ہے۔

مزید پڑھیں : یوکرین امن مذاکرات کو ثبوتاژ کررہاہے ، مطالبات غیرسنجیدہ ہیں،روس 

حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔

پوسٹ میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بیلیا ائیربیس پر روس کے اسٹریٹجک بمبار طیارے  آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ طیارے طویل فاصلے پر موجوداہداف پرروایتی وایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روسی ائیر بیس  روسی علاقے ایرکٹسک کے شمال میں واقع ہے ۔ محاذِ جنگ سے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پرہے۔

متعلقہ خبریں