Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے انتہائی بھیانک نتائج برآمدہونگے،فرنچ تجزیہ کار

پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے انتہائی بھیانک تنائج برآمد ہونگے۔ فرانسیسی تجزیہ کار نے بھارتی حکومت کو خبردار کردیا۔

فرانسیسی سیاسی تجزیہ کارکرسٹیوف جیفریلوٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کوفاتح قراردے دیا۔  انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازے قائم کیے۔

انہوں نے مشورہ دیاکہ بھارت کو اب پاکستان کو تباہ کرنے کی سوچ سے باہر نکل جاناچاہیے۔

مزید پڑھیں : چینی تجزیہ کار نے بھارت کو کیا مشورہ دیا ؟

ان کاکہناتھاکہ ایک ایسی ریاست جو اٹیمی طاقت کی حامل ہو اسے ختم نہیں کیاسکتا۔ انہوں  نے کہاکہ چین پاکستان کامضبوط اتحادی ہے اور اسے بھرپوردفاعی طاقت بھی فراہم کررہاہے۔

کرسٹیوف جیفریلوٹ نے کہاکہ چینی جیٹ طیاروں کی کارکردگی پاک بھارت جنگ میں پہلی باردنیانے دیکھ چکی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے معاملے میں محتاط رہے۔  ان کاکہناتھاکہ سندھ طاس معاہدے کوہتھیار کے طورپراستعمال کرنے کےبھیانک نتائج نکلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازے لگائے۔

مزید براں انہوں نے کہاکہ جنگ میں بھارتی شکست کے گہرے تنائج اس کی اندورنی سیاست پربھی پڑیں گے۔

واضح رہے کہ شنگریلا کانفرنس میں جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بھی پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہ کرنے پرزوردیاتھا۔

علاوہ ازیں مختلف دیگر ممالک کے ماہرین  بھی بھارت کو اس سنگین غلطی سے بازرہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں