Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار حناراشد نے میدان مارلیا

سیالکوٹ کے حلقے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی امیدوارحنا راشدنے میدان مارلیا۔ متوالوں سےجشن منانا شروع کردیا۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بنگڑے شروع ہوگئے۔

پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری تھی ۔

حلقے کے 185 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 165 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آگئے۔ ن  لیگی امیدوار حنا ارشد وڑائچ 69316 ووٹ لے کر پہلے نمبرپرہے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فخرنشاط گھمن 35477 ووٹ لیے ہیں۔پی پی اور پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائدکرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 125 ہے۔  جن کے لیے 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 11 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ نشست ن لیگی رہنماایم پی اے ارشدجاوید وڑائچ کی وفات کے بعدخالی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version