Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواتین سے زیادتی کرنے والوں سے مودی سرکار بھری پڑی ہے، ترجمان کانگریس

گانگریس ترجمان شمع محمودنے کہاکہ ہے مودی سرکار خواتین سے زیادتی کرنے والوں سے بھری پڑی ہے۔

خواتین سے زیادتی کے زیادہ ترملزمان بی جے پی کے ایم ایل ایز ہیں ۔ راج کشور کیسری،سندیپ سنگھ   جیسے ایم ایل ایز کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ؟۔

انہوں نے کہاکہ مودی جی  کی ’’بیٹی بچاؤ‘‘مہم محض ڈرامہ ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ  26 مئی کوایک 8 سالہ دلت بچی سے زیادتی کاہولناک واقعہ پیش آیا۔ اسپتال انتظامیہ نے علاج سے منع کردیا۔

انہوں نے کہاکہ بچی کے جسم پر چاقو کے 20 نشانات تھے۔ اس کی گردن کاٹ دی گئی ۔اسے مسخ شدہ حالت میں  اینٹوں کے کارخانے میں مرنے کے لیے چھوڑدیا گیا۔

شمع محمود نے کہاکہ اسپتال والوں  نے بچی کولینے سے انکارکردیا کیونکہ وہ دلت تھی۔ان کا کہناتھاکہ اگروہ کسی وی آئی پی کی بیٹی یا اونچی ذات کی بچی ہوتی تو اسے داخل کرلیا جاتا-

کانگریس ترجمان شمع محمود نے کہا مودی سرکار نے زیادتی کرنے والوں کوچن چن کر اپنے ساتھ ملارکھاہے۔ 

شمع محمود نے بی جے پی ترجمان پریم شکلا کے خلاف عورت ذات کو گالی دینے پر کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں