Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مغلظات بکنے اور فحش گفتگو پربھارتی یوٹیوبرگرفتار،ترکیہ نے سافٹ ویئراپ ڈیٹ کردیا

مغلظات بکنے اور فحش گفتگو پربھارتی یوٹیوبرگرفتارکرلیاگیا۔ ترکیہ پولیس نے ایسے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا کہ ویڈیو بیان میں معافی بھی مانگ لی۔

بھارتی یوٹیوبرملک ایس ڈی خان نے گزشتہ دنوں ترکیہ میں ایک وی لاگ کیاتھا۔ اپنی ترکش گرل فرینڈ کے ساتھ اس ویڈیو میں بھارتی یوٹیوبر نے غلیظ زبان استعمال کی۔

ملک ایس ڈی خان ترکیہ کے بازارمیں بھارتی پرچم تلاش کرتے پھررہاتھا۔

تاہم بھارتی پرچم نہ ملنے پر اس نے مغلظات بکنے اور فحش گفتگو کا سلسلہ شروع کردیا۔۔

ملک ایس ڈی خان شاید یہ بھول گیاتھاکہ یہ وی لاگ بھارت نہیں ترکیہ میں بنایاجارہاہے ۔

وی لاگ میں ٹکرنے والے ترکیہ کے باشندے شاید اس کی زبان نہیں جانتے تھے ۔ شاید یہی وجہ ہے اس کی آن دی اسپاٹ درگت بنتے بنتے رہ گئی ۔

مگروی لاگ آن ایئرہونے  پرترکیہ پولیس حرکت میں آئی اور ملک ایس ڈی خان کو دھر لیا۔ اس کا سافٹ ویئر ایسے اپ ڈیٹ کیا کہ موصوف نے فوراً معافی مانگ لی ۔

بھارتی وی لاگر کی سافٹ ویئراپ ڈیٹڈ ویڈئیو بھی سامنے آگئی۔ جس میں موصوف کو معافی مانگنے دیکھا جاسکتاہے۔

سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے پر ملک ایس ڈی خان کے ہوش ٹھکانے آگئے اور ترکوں کا اپنا بھائی بنادیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version