والدہ نے اعلیٰ مثال قائم کردی ، ملیر جیل سے فرار اپنے قیدی بیٹے کوخود واپس پولیس کے حوالے کردیا ۔ خاتون نے درخواست کی بیٹے سے غلطی ہوگئی اسے کچھ نہ کہاجائے۔
پیر کی شب ملیر جیل سے فرار ہونے والے ایک قیدی کو اس والدہ خودڈسٹرکٹ جیل واپس لے آئی۔
اس موقع پر غریب ماں نے درخواست کی کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوگئی اسے کچھ نہ کہاجائے۔
والدہ نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی میرا بیٹا بھاگ کر گھر پہنچ گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود اسے سمجھایا اوراسے واپس جیل لے آئی ہوں۔
غریب والدہ نے کہاکہ میرے بیٹے سے ایک غلطی ہوگئی تھی جس کی سزا وہ بھگت رہاتھا۔
انہوں نے کہاکہ اب یہ دوسری غلطی کر بیٹھا اس لئے میں اسے سمجھا کر دوبارہ آپ لوگوں کے پاس لے آئی ہوں۔
غریب والدہ بار بار اپنے بیٹے کے لئے درخواست کرتی رہی کہ میرے بیٹے کو کچھ نہ کہاجائے۔
موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون کو تسلی دی کہ ان کے بیٹے کو کچھ نہیں کیاجائےگا۔
