کمانڈرایئرڈیفس بیلاروس میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فضائی وبری افواج میں تعاون اورباہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دورے میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط بنانے پراتفاق کیاگیا۔
ان کی آمدپرپاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران ایئرچیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی اے ایف بیلاروس کی فضائیہ کی استعداد کارمیں اضافے کے لیے معاونت فراہم کرے گی۔
ایئرچیف ظہیربابر سدھو ںے بیلاروس کو پائلٹس،مینٹیننس عملے کی بنیادی تربیت کیلیے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔
میجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ نے کہاکہ پاکستان اوربیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستاتہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے پرتپاک مہمان نوازی پرپاک فضائیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
مہمان نے پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربے سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے کشیدہ صورتحال میں میں پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھی اعتراف کیا۔
کمانڈرایئرڈیفس بیلاروس نے امید ظاہر کی کہ پاک فضائیہ جلدبیلاروس کی فضائیہ کے اہلکاروں کے لیے منظم اور باضابطہ تربیتی پروگرام شروع کرے گی۔
بیلاروس کی فضائیہ اور فضائی دفاع کے کمانڈرنے سی اے ایس پی اے ایف کوبیلاروس میں آنے والے دفاع سے متعلق اہم تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔