Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی سپر مارکیٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

شہر قائد میں ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی سمیر عرف سونو کو سپر مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق، ملزم مختلف تھانہ جات کے مقدمات میں ملوث تھا اور جیل میں قید تھا، جہاں سے وہ پیر اور منگل کی درمیانی شب فرار ہو گیا تھا۔

ملزم سمیر کی گرفتاری سپر مارکیٹ پولیس کے ہاتھوں اس وقت عمل میں آئی جب پولیس نے اس کے بارے میں خفیہ اطلاع حاصل کی۔ گرفتار ملزم کی شناخت سمیر عرف سونو ولد صداقت کے نام سے ہوئی ہے، جو نارکوٹکس ایکٹ کے مقدمہ نمبر 145/25 میں گرفتار ہو کر جیل میں تھا۔

فرار ہونے کے بعد، ملیر جیل کے حکام نے اس واقعے کی رپورٹ درج کی اور جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، ملیر جیل سے فرار قیدیوں کیلیے صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا بڑا اعلان

جیل حکام کے مطابق، ملیر جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 127 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 89 قیدی ابھی تک فرار ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

گرفتار ملزم سمیر کو دوبارہ جیل پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس دوران بول نیوز نے ملزم کا ویڈیو بیان بھی حاصل کر لیا، جس میں ملزم نے جیل سے فرار ہونے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

جیل حکام کے مطابق فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قیدیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version