Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن میں غیر معمولی تیزی کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ پروفیسر بلال محی الدین کے مطابق ان کی ای سی جی سمیت دیگر تمام ضروری ٹیسٹ تسلی بخش رہے۔

خواجہ سعد رفیق کو ابتدائی طبی معائنے کے بعد مکمل آرام اور ذہنی سکون کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ پیچیدگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version