Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کے بڑے شہر تباہی سے بچ گئے، 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد گرفتار

پنجاب کے بڑے شہر تباہی سے بچ گئے۔3 بھارتی اسپانسرڈدہشتگردوں کو سی ٹی ڈی نے گرفتارکرالیا۔ بھارتی ایجنسی را کے پے رول پر کام کرنے والے 3 دہشتگرددھر لئے گئے۔

سی ٹی ڈی پنجاب  کی جانب سے لاہور، بہاول نگر اور بہاولپور پاک پتن میں مختلف مقامات پرچھاپے مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے  دہشتگردوں کوبھاری اسلحے سمیت گرفتارکیاگیا۔

دہشت گرد فتنہ الخوارج اور بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے لیے کام کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سری نگر اورراجستھان میں را کے  نمائندے دہشتگردوں سے متعدد بار مل چکے ہیں۔

گرفتاردہشتگردوں سے بھاری مقدارمیں دھماکاخیز مواد،ڈیٹونیٹر اوراسلحہ برامد کیاگیا۔ دہشتگرداعظم  کا تعلق منچن اباد سے، امجدکاپاک پتن سے اورمنظورکاتعلق بہاول نگرسے ہے۔

دہشتگرد بھارت کی ایجنسی را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے ارسال کررہے تھے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے عیدالاضحیٰ پر پنجاب کے بڑے شہر وں پرحملوں کامنصوبہ بنارکھاتھا۔

گرفتاردہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version