بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی عید گاہ میں نمازعیدلاضحیٰ کے دوران ہلڑ بازی کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی ۔ مسلمان عید گاہ میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کےلئے پہنچے تو شرپسند ہندؤں نے ہلڑبازی شروع کردی۔
بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی عید گاہ میں ہلڑ بازی کی یہ پرانی ویڈیو ایک بھارتی اکائونٹ سے ہی شیئرکی گئی۔ نماز کے دوران انتہا پسندمسلسل شرمناک حرکتیں کرتے رہے۔
بھارتی امام جب نماز عید پڑھانے کےلئے پہنچے توشرپسندوں نے ان کا راستہ روک لیا۔
اس دوران انتہا پسندوں نے ’’جے شری رام ‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے۔ پولیس اہلکاروں نے بمشکل شرپسندوں کی پیچھے کی جانب دھکیلا۔
نماز کی ادائیگی کے دوران شر پسند مسلسل شرمناک نعرے اور حرکتیں کرتے رہے ۔ مسلمانوں نے سخت سیکیورٹی میں نماز عید ادا کی ۔
مذکورہ واقعے کی پرانی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ سیکولرازم کی دعویدار بھارتی ریاست مسلمانوں کو مذہبی آزادی دینے کے محض دعوے کررہی ہے ۔
اسدالدین اویسی اور ان جیسے دیگر نام نہاد مسلم رہنما مودی کی قصیدہ گوئی میں مصروف رہتے ہیں۔
مگر درحقیقت بھارت میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی تو کجا زندگی جینے کا حق بھی حاصل نہیں ۔ مذکورہ واقعہ اس کی واضح مثال ہے ۔
These Mullahs intentionally do Namaz on road to provoke and disturb communal harmony.
A large Muslim crowd had gathered to offer Eid prayers on the public road — but they were firmly stopped by our devout Hindu brothers.
Chants of ‘Jai Shri Ram’ echoed through the streets, and… pic.twitter.com/8RPiLuqY5M
— Oxomiya Jiyori (@SouleFacts) June 8, 2025
مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ
دریں اثنا اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر بیشتر بھارتیوں کا موقف تھا کہ ان مسلمانوں کوپاکستان بھیج دیاجائے۔ بعض کاکہناتھاکہ عوامی مقامات پرعبادات یا مذہبی اجتماعات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
حالانکہ بھارت کی انتہاپسند تنظیمیں اپنے بیشتر مذہبی اجتماعات اورعبادات عوامی مقامات پرہی منعقدکرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد معمول بن چکاہے ۔ شوشل میڈیا پر اس کی کئی ویڈیوز منظرعام پرآچکی ہیں ۔
مسلمانوں کے ساتھ بھارت کامجموعی رویہ اس کی انتہا پسند سوچ کی عکاس ہے۔
اول تو یہ ایک پرانی ویڈیو ہے مگر بھارت کا مسخ شدہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کرنے کےلئے یہ کافی ہے۔
بھارتی مسلمانوں کواس قدر بھی آزادی حاصل نہیں کہ وہ خود پر مظالم کےخلاف آوازبھی اٹھا سکیں۔ مذکورہ ویڈیو بھی ایک بھارتی اکائونٹ سے ہی شیئر کی گئی ہے۔




















