Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا بھرپور احتجاج

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں نے بھارت میں جاری ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ مظاہرہ 1984 میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر کیا گیا، جس کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر نے دی تھی۔

مظاہرین نے خالصتان، آزاد کشمیر، پاکستان اور امریکا کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور “خالصتان زندہ باد”، “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “مودی ہٹلر” جیسے نعرے بلند کیے۔

مزید پڑھیں: سکھوں کا بھارتی دہشتگردی کیخلاف اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرے سے غزالہ حبیب، چیئرپرسن، فرینڈز آف کشمیر، ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد، سکھ رہنما، سکھویندر سنگھ، گورمیل سنگھ، دیان سنگھ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ: بھارت میں مودی حکومت نے سکھوں اور کشمیریوں پر زمین تنگ کر دی ہے، پاکستان اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکا میں قتل کی سازشیں بھی بے نقاب ہو چکی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت ایک ریاستی دہشتگرد ملک ہے، دنیا کو بھارتی حکومت کی سرحد پار دہشتگردی کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

احتجاج کے اختتام پر غزالہ حبیب نے ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد کو بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے موقع پر جاری یادگاری سکہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version