اسرائیلی افواج نے غزہ پر شدید بمباری کرتے ہوئے کم از کم 60 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں 60 مزید فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: دوسروں کے علاج میں مصروف ماں پر قیامت ٹوٹ پڑی، اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر میاں بیوی کے 9 بچے شہید
تازہ ترین حملوں میں جنوبی رفح میں قائم غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے امدادی مرکز کو بھی نشانہ بنا گیا ہے، جس کے نتیجے میں امدادی کیمپ کے قریب 14 افراد شہید ہوئے ہیں، جو امداد کے حصول کے لیے امدادی کیمپ پہنچے تھے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک 54,927 فلسطینی شہید جبکہ 126,615 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔




















