Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحافیوں کے بائیکاٹ کے بعد سرکاری ملازمین کو بٹھا کر وزیرخزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس  

تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ محمد اورنگزیب صحافیوں کی بجائے سرکاری ملازمین کو بٹھا کر پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

صحافیوں کی جانب سے ایف بی آر کی جانب سے فنانس بل پر بریفنگ نہ دینے کا اعتراض سامنے آیا تھا، جس کا وزیرخزانہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس کے بعد صحافیوں نے وزیرخزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

مزید پڑھیں: وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کیساتھ نئے پروگرام کو مثبت پیشرفت قرار دے دیا

صحافیوں کے بائیکاٹ کے بعد سرکاری ملازمین کو صحافیوں کی کرسیوں پر بٹھا دیا گیا، اور وزیر خزانہ کی جانب سے اب صحافیوں کے بجائے سرکاری ملازمین کے ساتھ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی جارہی ہے۔

Exit mobile version