جنرل ایرک کوریلا کااعتراف پاکستان کی اہم کامیابی ہے ۔ جس کے بعد دنیابھرمیں پاکستان کا وقارمزیدبلندہوگیا۔ بھارتی تازیانے تھنڈے پڑ گئے۔
پاکستان کو دہشتگرد ریاست ثابت کرنے کی ناکام بھارتی کوششوں کو بڑا دھچکالگ چکاہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے بیان نے بھارتی میڈیا کوشدیدسخ پا کردیا۔
جنرل مائیکل ایرک نے واضح طور پرکہہ دیاکہ بھارت کیلئے پاکستان جیسے اہم اتحادی سے تعلقات بگاڑ نہیں سکتے۔
امریکی جنرل کے اس بیان کو دنیا بھر میں کافی اہمیت دی جارہی ہے۔ اسے پاکستان کی ایک اوراہم کامیابی قراردیاجارہاہے ۔ جس نے بھارتی غزور خاک میں ملادیاہے۔
بھارتی اینکرزمیجر گورو آریا ، گوسوامی اور دیگر نے اسے مغرب کا دہرہ معیار قراردے دیا۔
جبکہ گودی میڈیا نے اپنی حکومت کی سفارتی ناکامی کا ماتم اور واویلا شروع کردیاہے ۔
#BREAKING | “Ties with India cannot cost ties with Pakistan” : US’ doublespeak on terror exposed as Trump’s top General backs relations with Pakistan
NDTV’s @VishnuNDTV reports pic.twitter.com/VxoNQehKpj
— NDTV (@ndtv) June 11, 2025
ابھی سیز فائر سے متعلق ٹرمپ کے بیانات پربھارتیوں کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا تھاکہ امریکی جنرل نے بھی بیان داغ دیا۔
واضح رہے کہ ماہرین کاکہناہے کہ جنرل ایرک کوریلا کااعتراف پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔ ماہرین اسے بھارتی کوششوں کو بدترین دھچکا بھی قراردے رہے ہیں ۔




















