Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرکاش راج نے مودی کو فضول،بے شرم اور بے رحم شخص قراردیدیا

پرکاش راج نے مودی کو فضول،بے شرم،بے رحم اوربصیرت سے محروم شخص قراردیدیا۔ یہ بات انہوں نے ایک ادبی فیسٹیول میں کہی۔

بھارتی اداکار پرکاش راج  منفرد کردار ادا کرنے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں ۔ انہیں مودی حکومت کے مخالفین میں شمار کیاجاتاہے ۔

ایک ادبی فیسٹیول میں پرکاش راج سے  منی پورکے حوالے سے سوال کیاگیا۔ جس کے جواب میں انہوں نے مودی کے کردار کوچند لفظوں میں سمیٹ دیا۔

بھارتی اداکار پرکاش راج نے مودی کو فضول،بے شرم اوربے رحم شخص قراردیدیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ ایساشخص ہمارا وزیراعظم ہے ۔

پرکاش راج نے کہاکہ منی پور اگر کوئی اور ملک ہوتا تو مودی وہاں کادورہ کرتے ۔ انہوں نے کہاکہ کیونکہ منی پور بھارت کا حصہ ہے اس لئے وہ  وہاں جانا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا میں واضح کہہ رہاہوں ہمارا وزیراعظم ایسا شخص ہے جس میں بصیرت نام کی کوئی چیزنہیں۔

 پرکاش راج نے گفتگو کے دوران اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف انتہائی سخت ریمارکس دیے ۔ اس پر فیسٹیول میں موجود افراد نے ان کی تائید میں بھرپورتالیاں بجائیں ۔

دریں اثنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس پروگرام کا کلپ وائرل ہورہاہے ۔ جس میں بھارتی صارفین مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

علاوہ ازیں ان کا یہ ویڈیو کلپ سائوتھ انڈیا،کرناٹکا ،کیرالہ میں وائرل ہوگیا۔ اور ہزاروں بار ری ٹوئٹ بھی ہوا۔

واضح رہے کہ سائوتھ انڈیا ہی نہیں جھاڑ کنڈ اور دیگر بھارتی ریاستوں میں مودی کےخلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں