جے شنکر تم نے خود کو آخر ’’جے جے‘‘ ثابت کرہی دیا۔ پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی بھارتی وزیرخارجہ کے گلے پڑ گئی۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ بھارتی صارفین نے بھی شدید ٹرولنگ شروع کردی۔
بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے ایک بار پھراپنامذاق بنوا لیا۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے وزیرخارجہ کو کارٹوں کردار’’ جے جے‘‘ کہہ دیاتھا۔
پاکستانی صارف نے لکھاکہ جے شنکر تم نے خود کو آخر ’’جے جے‘‘ ثابت کرہی دیا ۔ یہ تبصرہ بھارتی وزارت خارجہ کے ایک آفیشل ٹوئٹراکائونٹ پر کیاگیا جسے بعد میں بلاک کردیاگیا۔
بھارتی صارفین کی اکثریت نے جے شنکر کی ہرزہ سرائی کےجواب میں امریکی جنرل کے حالیہ بیان کی ویڈیوشیئرکی۔
ایک بھارتی صارف نے لکھا آپ کچھ بھی کرلو پاکستان نے تو اپنا راستہ بنا لیا۔ آکاش نامی اکائونٹ سے لکھا گیا ’’مسٹر جے جے‘‘ پاکستان کو چھوڑ کر کچھ اور بھی کام کرلیں۔
پریم رتی نے لکھا کہ جے شنکر جی ! جو سوال ہوا اسی کا جواب دیاکریں تاکہ آپ ’’جے جے ‘‘نہ کہلائیں۔
دریں اثنا روینہ نے لکھا کہ’’جے جے ‘‘ جی ہوں یا ’’مودی‘‘ جی ! اب بس بھی کریں،رلائیں گے کیا؟،پاکستان کافی آگے نکل گیا۔
واضح رہے کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کوپہلی بار’’جے جے‘‘کہاتھا۔
جس کے بعد بھارت میں جے شنکر کی ’’جے جے ‘‘ چڑھ ہی بن گئی ہے ۔ ’’جے جے ‘‘ ایک کارٹون کردار کا نام ہے۔
