Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طیارے میں فنی خرابی اڑان سے قبل ہی موجود تھی،بھارتی شہری نے ویڈیو شیئرکردی

طیارے میں فنی خرابی اڑان سے قبل ہی موجود تھی۔ ایک بھارتی شہری نے ویڈیوشیئرکردی۔

بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے حوالے سے ایک ویڈیوسامنے آئی ہے۔ اس میں دعویٰ کیاگیا کہ طیارہ اڑان بڑھنے  سے قبل ہی مختلف خرابیوں کا شکار تھا۔

ایک شہری آکاش وطسا کے اکاؤنٹس یہ چند ویڈیو شیئر کی گئی ہیں۔ ان وئڈیوز میں بدتصیب طیارے کے مسافروں کو ہاتھوں سے پنکھا جلتے دیکھاجاسکتاہے۔

ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیاگیا کہ یہ وہی طیارہ  ہے  جو اڑان بھرنے سے قبل دہلی سے احمدآباد پہنچاتھا۔ طیارے میں اے سی خراب تھے ۔

جبکہ ٹی وی اسکرین اور لائٹس بٹن بھی کام نہیں کررہے تھے۔ طیارے میں فنی خرابی اڑان سے قبل ہی موجود تھی۔

شہری کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی طیارہ تھا جس سے وہ 2 گھنٹے قبل احمد آبادپہنچا تھا۔  شہری نے اپنی ویڈیو میں ایئرانڈیا کی سروسز پر کئی سوالات بھی اٹھائے۔

شہری کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے ویڈیو بنا لی تھی جس کی شکایات وہ کرنے ہی والاتھاکہ حادثے کی اطلاع آگئی۔

متعلقہ خبریں