طیارہ حادثے کے بعدبھارتی وزیراعظم مودی سے استعفے کا مطالبہ سامنے آگیا۔ وی ایچ ایس کے صدر سبھرامنیوسوامی نے کہاہے کہ اتنے بڑے حادثے کے بعد مودی کو فوری استعفیٰ دیدینا چاہیے ۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھاکہ 1950 میں ٹرین پٹری سے اتری تولال بہادر شاشتری نے استعفیٰ دے دیاتھا۔
ان کاکہناتھاکہ اسی اخلاقیات پرمودی ،امیت شاہ اورسول ایوی ایشن حکام سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
سبھرامنیوسوامی نے کہاکہ طیارہ حادثے کی آزادانہ اور منصفانہ انکوائری کےلئے یہ استعفے ضروری ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مودی اور اس کے ساتھی اب تک جو کچھ کر رہے ہیں اسے روکنا ضروری ہے۔

دیگرجماعتوں کی جانب سے بھی طیارہ حادثے کے بعدبھارتی وزیراعظم مودی سے استعفے کا مطالبہ سامنے آیاہے۔
اپوزیشن رہنمائوں کا کہناہے کہ اتنے بڑے حادثے کے بعد مودی حکومت نے ذمے داری قبول نہیں کی۔
ان کا کہناتھاکہ نہ صرف سول ایوی ایشن حکام بلکہ بھارتی سرکار کے عہدیداروں کو بھی استعفیٰ دیدینا چاہیے۔




















