طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد294ہوگئی جن میں 53 طلبا بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ریسکیوحکام کی جانب سے لاشیں مسلسل اسپتال لائی جارہی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی جادثہ سے 53 طلبہ کی لاشیں ملنے کی تصدیق کررہاہے ۔
ہولناک حادثے میں 241 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک مسافر بچ گیا۔ جس مقام پر طیارہ گرا وہاں اور اس کے اطراف میں بھی بڑی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔
ہاسٹل کے طلبہ اور دیگر افراد کی لاشیں اسپتال لانے کاسلسلہ جاری ہے ۔ درجنوں افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد294ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس میں خدشہ ظاہرکیاگیاہے کہ یہ ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں ۔
واضح رہے کہ متعددزخمی افراد کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ جائے حادثہ پر تاحال ریسکیو عمل جاری ہے ۔
دریں اثنا احمد آباد کے اسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں لوگوں دربدر بھٹکتے بھی دیکھا گیاہے۔
تاحال حکومت کی جانب سے 265 اموات کی تصدیق کی گئی ہے ،مگر 294 ہلاکتوں سے متعلق کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیاہے ۔
अहमदाबाद प्लेन क्रैश: 265 शव सिविल अस्पताल लाए गए, PTI के हवाले से खबर#Ahmedabad | #PlaneCrash | @manogyaloiwal pic.twitter.com/VE8ITGU7iA
— NDTV India (@ndtvindia) June 12, 2025




















