Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کے تبریز اور کرمانشاہ پر تازہ حملے، میزائلوں کاذخیرہ تباہ، ایران میں ہائی الرٹ جاری

اسرائیل نے تبریز اور کرمانشاہ میں تازہ حملے کیے ہیں ۔ان حملوں میں ایرانی میزائلوں کا ذخیرہ تباہ کردیاگیاہے۔ ان حملوں کے بعد ایرانی حکومت نے ملک گیر ہائی الرٹ جاری کردیاہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈارنے تبریز میں مشکوک پروازیں نوٹ کیں۔ ایران کی فضائی دفاع نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

 تبریزمیں کسی بڑے انفرااسٹرکچر یا شہری نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

تاہم فضائی خطرات کے باعث شہریوں میں شدید خوف اور اضطراب پھیل گیا ہے۔ ایران نے ملک گیر ہائی الرٹ جاری کیا اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔

کرمانشاہ میں زیر زمین میزائل سسٹم کو تباہ کیاگیا۔  کرمانشاہ عراقی سرحد کے قریب واقع ہے ۔

یہاں واقع خفیہ تنصیبات میں مختلف اقسام کے بیلیسٹک میزائل ذخیرہ تھے۔ اسرائیل نے میزائلوں کے ذخیرے کو تباہ کردیاہے ۔
ان تازہ حملوں میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ خبریں