اسرائیلی حملے پر ترک صدر اردوان کا ردعمل بھی آگیا۔ انہوں نے اسرائیلی حملے کوصریح طورپراشتعال انگیزی قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے پورے خطے بالخصوص غزہ کوخونریزی وعدم استحکام کی خطرناک حد تک پہنچادیاہے۔
ترک صدر نے کہاکہ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ۔ اردوان نے کہاکہ نیتن یاہو انتظامیہ خطے اور پوری دنیا کو تباہی کی طرف گھسیٹنے کی کوشش کر رہی ہے
ان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی برادری کو اب اسرائیل کے قتل عام کوروکنا ہوگا۔




















