Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی فضاؤں میں لڑاکاطیاروں کی پروازیں شروع ،فضائی و سرحدی نگرانی بڑھادی گئی

ملکی فضاؤں میں لڑاکاطیاروں کی پروازیں شروع کردی گئیں ۔پاکستان نے ممکنہ اسرائیلی شرارت سے نمٹنے کیلئے ایران سے ملحقہ علاقوں کی فضائی وسرحدی نگرانی بڑھادی۔

جیٹ فائٹرز طیاروں کی پروازیں بھی شروع کردی گئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی ممکنہ اسرائیلی شرارت سے نمٹنے کےلئے فضائی نگرانی بڑھا دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں فائترز جیٹس کی پروازیں بھی شروع ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر رکھاہے ۔ ایسی صورتحال میں ملکی فضائوں میں لڑاکاطیاروں کی پروازیں شروع کردی گئیں،فضائی نگرانی بڑھادی گئی ہے۔

پاک فضائیہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پیشگی طورپر الرٹ ہے۔ کسی بھی شرارت کا جواب دینے کےلئے فضائوں میں جنگی طیارے مسلسل پرواز کررہے ییں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version