Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صیہونی ریاست پر جلد جہنم کے دروازے کھولیں گے، کمانڈر پاسداران انقلاب

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے نئے کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے خبردار کیا ہے کہ رہبر معظم کے وعدے کی تکمیل اور شہیدوں کے خون کا انتقام لینے کے لیے ہم عنقریب غاصب صیہونی حکومت پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔

کمانڈر انچیف نے کہا کہ غاصب اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کو عنقریب اپنے دہشت گردانہ حملوں کا خمیازہ سخت اور دردناک انداز میں بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج، سپاہ، اور تمام جانباز مجاہدین رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں اسرائیل کو اس کے جرائم کا حساب چکانے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنے تقرر کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام ایک خط میں جنرل پاکپور نے عزم ظاہر کیا کہ ایران کی قومی سلامتی اور ارضی سالمیت کے خلاف اسرائیلی جارحیت ہرگز بے جواب نہیں رہے گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی فوجی و ایٹمی تنصیبات پر بڑا حملہ، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور آرمی چیف سمیت 6 سائنسدان شہید

انہوں نے صیہونی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سینیئر فوجی کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں، اور عام شہریوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ جنرل پاکپور نے کہا

جنرل پاکپور نے کہا کہ خداوندِ عالم پر توکل اور رہبرِ معظم کی رہنمائی میں، ہم شہداء کے خون کا بدلہ لیں گے اور صیہونی دشمن کو اس کی جارحیت کا تلخ انجام دکھائیں گے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سپاہ پاسداران ایرانی فوج اور تمام مسلح افواج متحد ہو کر دشمن کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

جنرل پاکپور کے مطابق، اسرائیل کی حالیہ جارحیت نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ وہ ایک منظم اور دہشت گردانہ کارروائی ہے جس کا مقصد ایران کے دفاعی ڈھانچے اور قومی خودمختاری کو کمزور کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں