بھارتی مسافرطیارے میں بم کی افواہ ،لندن جانے والی دوسری پروازبھی واپس بلوا لی گئی۔ احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد ایئرانڈیا کے مسافر طیارے میں بم کی افواہ پھیل گئی۔
یہ طیارہ تھائی لینڈ کے شہر پوکٹ سے پرواز کررہاتھا۔ جہاں چھٹیاں گزارنے کیلئے سیاح جاتے رہتے ہیں۔
اس طیارے نے پوکٹ سے نئی دہلی روانہ ہوناتھا۔ جس کا نمبر A1379 ہے ۔ طیارے نے جوں ہی اڑان بھری توجہاز میں بم کی افواہ پھیل گئی۔
جس پرطیارے کے پائیلٹ نے جہاز کو دوبارہ پوکٹ ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔
طیارے کو اتارنے کے بعد مسافروں کے سامان کی دوبارہ تلاشی لی گئی۔ جہاز کی مکمل سوئپنگ ہوئی۔
سراغ رساں کتوں کی مدد لی گئی ۔ مکمل کلیئرنس کے بعد دوبارہ مسافروں کو سوار کرکے دہلی روانہ کردیاگیا۔
بھارتی مسافرطیارے میں بم کی افواہ کس مسافر نے پھیلائی اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
علاوہ ازیں ایک اورطیارہ ممبئی سے لندن جارہاتھا ۔ 3 گھنٹے بعداس مسافر طیارے کو واپس بلوا لیاگیا۔
مگر طیارے کوواپس بلوانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد کئی ممالک کی فضائی حدود بند تھی۔ شاید طیارے کو واپس بلوانے کی وجہ یہی تھی ۔
تاہم بھارتی سول ایوی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے ۔




















