Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی حملے کے بعدتل ابیب میں بھگدڑ،درجنوں اسرائیلی زخمی

ایران کے جوابی حملے میں تل ابیب میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

تل ابیب میں ایرانی بیلیسٹک میزائلوں کا حملہ اس قدر اچانک تھا کہ اسرائیلی شہری اس کی توقع نہیں کررہے تھے۔

ایران کی جانب سے داغے گئے بیلیسٹک میزائل تواتر کے ساتھ تل ابیب پر برستے رہے۔ جس کے نتیجے میں اسرائیلی شہری خوفزدہ ہوگئے۔

بھگڈر مچنے سے درجنوں اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے ۔ ہلاکتوں کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

تاہم فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ بھگڈرمچنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ۔ جس میں لوگوں کو بھاگتا دیکھا جاسکتاہے ۔

ایرانی حملے کے بعد تل ابیب میں افراتفری کی صورتحال ہے۔

متعلقہ خبریں