ایران اسرائیل جنگ پر عالمی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے۔ سعودہ ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کو ٹیلی فون کیاہے۔
اس ٹیلی فونک رابطے میں محمد بن سلمان نے خطے کی صورتحال پر بات کی ۔ انہوں نے کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
روسی صدر ولای مر پوتن نے بھی اسرائیلی وزیراعظم اور ایرانی ہم منصب سے رابطہ کیاہے۔ اس رابطے میں فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
جاپانی وزیراعظم نے بھی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیاہے ۔
علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیاہے۔ اس رابطے میں جنگ کے حوالے تفصیلی بات کی گئی ہے۔




















